اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اور ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، ن لیگی رہنمائوں نے پی پی پی چیئرمین سے پارلیمنٹ چیمبر میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات میں احسن اقبال اور ایاز صادق نے ملکی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے بارے میں حکمت عملی پر مشاورت کی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی واپسی کا نہ مطالبہ کیا اور نہ ان پر واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ فی الحال قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی تبدیل نہیں ہو رہا۔