پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے زیر اہتمام پہلے منفرد پالتو جانور شو اور فوڈ گالا کا اہتمام کیا گیا، پالتو کتے کیٹگری میں ابزان کے کتے کو پہلا اور مظفر قزلباش کے کتے کو دوسرا جبکہ بلی کیٹگری میں مناہل کی بلی کو پہلا اور منرب کی بلی کو دوسرا انعام دیا گیا بہترین صحت مند پالتو جانور رکھنے کا مقابلہ مظفر قزلباش نے جیتا،میلے کی خاص بات فوڈ ہال میں شرکت کم اور پالتو جانور دیکھنے میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی لی، جامعہ پشاور اور باہر سے آنے والے افراد نے بلی اور پالتو کتوں کی نمائش کے مقابلے کے انعقاد کو سراہا، صفائی ستھرائی سمیت پالتو جانوروں کی چال ڈھال سمیت ویٹرنری ڈاکٹروں نے جانوروں کی ریمپ واک سے قبل جانچ پڑتال کی ۔ فیکلٹی ممبر عفیفہ انجم نے کہا کہ میلے کا مقصد طلبہ کو نت نئے آئیڈیاز سے روشناس، ایونٹ مینجمنٹ اور تفریح و خوشی فراہم کرنا تھا ۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ جامعہ پشاوریونیورسٹی میں پالتو جانوروں کی نمائش اور ریمپ واک کا اہتمام کیا گیا۔