• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میڈیا کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، شاہد خاقان

آج میڈیا کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج میڈیا کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، جنگ اور جیو کو آزادیٔ صحافت کی سزا دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر آج جو وار کیا وہ آخری وار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن سے کونسے ایسے سوالات کیے جو آپ کو گرفتاری کرنا پڑی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ آپ کو اُنہیں گرفتار کرنا پڑا، نیب کو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنگ گروپ اور جیو پر دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں، میر شکیل الرحمٰن تو باہر آجائیں گے، لیکن اُنہیں پابند سلاسل کرنے والے حکومت میں نہیں رہیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام تم سے نہیں ڈرتے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہ صرف اس لیے کیا گیا کہ جیو نیوز نے حقائق عوام کے سامنے رکھے، حقیقت بیان کرنے کی وجہ سے آج میر شکیل الرحمٰن پابند سلاسل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میر شکیل الرحمان سے سوالات کرتے، وہ بھاگنے والے نہیں ہیں۔

تازہ ترین