سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی انجنیئرنگ کا ہتھیار بن چکا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے کے بعد اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی کچلا جارہا ہے۔
شریک چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکمران بزدل اور چھوٹے ذہن والے ہوتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادیٔ صحافت پر حملہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی حرکت ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے جھوٹے مقدمے میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔