• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جیو سے ناراضگی کا انکشاف کیا تھا

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جیو سے ناراضگی کا انکشاف کیا تھا


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جیونیوز کے پروگرام میں وزیراعظم کی ناراضگی کا انکشاف کیا تھا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 18 جنوری 2020 کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جیو سے ناراض ہیں۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت سنبھالنے سے پہلے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن پر کیس کرنے کا کہا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائر ہونے سے پہلے 23جنوری دو ہزار اٹھارہ کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہوں نے جنگ گروپ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اس پٹیشن کو نیب میں لے کر جارہے ہیں، اس کے بعد جیو ان سے غلط نہیں صحیح سوال پوچھے گا۔

ستائیس جنوری کو بھی عمران خان نے کہا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن تیاری کرلیں وہ ان کے خلاف زبردست کیس لے کر آرہے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور نے میر شکیل الرحمٰن کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں طلب کیا تھا۔

گزشتہ پیشی کے دوران میر شکیل الرحمٰن نے نیب کے تمام سوالات کے تسلّی بخش جوابات دیے تھے، تاہم آج 12 مارچ دو ہزار بیس بروز جمعرات کو  پیشی پر آنے کے بعد نیب لاہور نے اُنہیں گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین