• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے میر شکیل الرحمٰن کو دوا اور کھانا کھانے سے بھی محروم کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے موبائل فونز اور بیگ ضبط کرلیا جبکہ انہیں کھانا اور دوائیں بھی نہیں دی گئیں۔

ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کے بعد نیب حکام نے نیب دفتر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کو نیب کے احاطے میں منگوایا۔

ڈرائیور نے گاڑی اندر پارک کی اور اسے لاک کردیا تو نیب حکام نے زبردستی اسے گاڑی کھولنے پر مجبور کیا۔

گاڑی میں رکھے میر شکیل الرحمٰن کے تینوں موبائل فون اور ان کا بیگ اپنے قبضے میں لے لیا۔

نیب حکام نے ڈرائیور کا فون بھی ضبط کرلیا اور اسے بھی دو گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا۔

گرفتاری کے بعد جب میر شکیل الرحمٰن کے اہلِ خانہ نے ان کی دوائیاں ان کو پہنچانا چاہیں تو نیب حکام نے نہ صرف دوائیاں بلکہ کھانا بھی فراہم کرنے نہیں دیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کے جھوٹے مقدمے میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین