• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن اور یاسر شاہ کی ویڈیو پر پشاور زلمی انتظامیہ شرمندہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسن علی کو پاکستان کرکٹ کا بگڑا ہوا بچہ کہا جاتا ہے۔ آئے دن ڈسپلن کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائےجاتے ہیں۔پی ایس ایل کے دوران حسن علی اور یاسر شاہ کی اخلاق سے گری ویڈیو منظر عام پر آنے پر پشاور زلمی کی انتظامیہ نے شرمندگی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔دونوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ ایسی حرکتیں برداشت نہیں کی جائینگی۔ پشاور زلمی کے ڈائر یکٹر محمد اکرم نے پریس کانفرنس میں اس متعلق سوال پر کہا کہ کھلاڑی رول ماڈل ہوتے ہیں ان کی ویڈیو وائرل ہونا اچھی بات نہیں ہے میں نے صبح ویڈیو دیکھی اور دونوں کو بلایا اور انہیں سمجھایا۔ دونوں کھلاڑی اپنی حرکت پر شرمندہ تھے۔ ہم نے بھی کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے۔ اب ہم کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔انہیں اچھی طرح سمجھا دیا گیا ہے اس کی تشریح میڈیا پر نہیں کرسکتا۔ محمد اکرم نے کہا کہ حیدر علی اس ٹورنامنٹ کی دریافت ہے۔ اس کا مستقبل تابناک ہے۔ 

تازہ ترین