• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائوس میں جلدآئی ٹی یونیورسٹی قائم ہو جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں دوسری خواتین یونیورسٹی میرا خواب تھی آج یہاں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اس یونیورسٹی کے قیام میں عمران خان اور بزدار میرے ساتھ تھے مگر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے قیام میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جلد ہی پنجاب ہائوس میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پہلی اسٹوڈنٹ کونسل کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا زچہ بچہ ہسپتال کے ساتھ نرسنگ کالج کا بھی جلد افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے علاقہ میں ایک رکشہ ڈرائیور کی دو بچیوں نے سی ایس ایس کیا جن پر مجھے فخر ہے کیونکہ ان کے گھر کے سامنے کالج تھا، دو نرسنگ کالج بھی بنا رہا ہوں، پہلی دفعہ کنٹونمنٹ کے علاقہ میں سول کالج قائم کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل وائس چانسلر عالیہ سہیل نے یونیورسٹی کے قیام میں شیخ رشید کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہمارے محسن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن نے ہمیں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی ہے۔اس موقع پر ایم این ایے شیخ راشد شفیق بھی موجود تھے ۔کالج کی فوکل پرسن ڈاکٹر عاصمہ ظہور سمیت متعدد اساتذہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین