کوئٹہ(پ ر)بی ایس اوکے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ اورمرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے کہا ہےکہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے گوادر سے متعلق قانون سازی بلوچستان کی سیاسی تاریخ میںاہم اقدام ہے قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے متعلق بل پاس کیاگیا جس کاسہرا سرداراخترمینگل کو جاتاہے جس سے بلوچستان کی پارلیمانی سیاست پراعتماد بحال اور قومی ایشوز سے متعلق حکمت عملی کارگرثابت ہورہی ہے رہنمائوںنے کہاکہ ماضی قریب میں چند غیردانش مند لوگوں نے سیاسی فیصلے پر غیرضروری تنقید کی لیکن اب بل کی منظوری کے بعد یہ خاموش ہیں جنہیں اس کی تعریف کرنے چاہیے کیونکہ اس قانون سے بلوچستان کے ڈیموگرافک تبدیلی کی سازش کو کمزور کیا جاسکے گا انہوںنے کہاکہ سردارعطاء اللہ خان مینگل اوران کے خاندان نے ہردور میں بلوچستان کی سیاسی تحریک کومضبوط کیا ہے ۔