سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری میڈیا پر حملہ ہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کےسربراہ ہیں، اُن کی گرفتاری مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، عوام کے سامنے حقائق لانے پر میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ایسے میڈیا کو خاموش کرنا گھٹن کا ماحول پیدا کرتا ہے۔
رضا ربانی نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی اقدام کے سنجیدہ نتائج مرتب ہوں گے۔