• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس سے متعلق اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر حال ہی میں برازیل کے صدر کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے ساتھ تھے، جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر کی متاثرہ شخص سے باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی تھی اس لئے انہیں ابھی ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں۔


واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور امریکا کورونا کے حوالے سے دنیا میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ مزید 295 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

تازہ ترین