• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں مزید 250 افراد جان سے چلے گئے جبکہ مزید 2 ہزار 547 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی، چین میں 64 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 486 ہے جب کہ اٹلی میں مریضوں کی تعداد 14 ہزار 955 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں اب تک ایک ہزار 266 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 5 ہزار 374 اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین