• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر پہنچنے والے زائرین کے فوراً ٹیسٹ کئے جائیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا 17واں اجلاس جاری


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو کوئٹہ سے سکھر پہنچنے  والے زائرین کے فوری ٹیسٹ  کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں ہوں مجھے ہر پل کی خبردیتے رہیں تاکہ فیصلے لیے جاسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا 17واں اجلاس جاری ہے جس میں وزیرصحت سندھ اور مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج اجلاس میں اہم فیصلےکیےجائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق تفتان بارڈر سے مسافروں کو لے سکھر پہنچنے والی دو بسوں کے مسافروں کو انتظامیہ نے لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ پہنچادیا جہاں انہیں 14 روز کے لیے رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا  کہ کوئٹہ سےزائرین سکھر پہنچ رہے ہیں، اب تک سکھر میں 289 زائرین پہنچےہیں، مزید 853 زائرین پہنچنے والے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹنگ کٹس سکھر بھیج دی گئیں ہیں اور 36 ڈاکٹر اور تربیت یافتہ طبی عملہ سکھر  میں تعینات کیا گیا ہے جو خون کے نمونہ لے گا۔

سکھر سے آنے والے 100نمونے آغا خان اسپتال، 100انڈس اور100 اوجھا میں ٹیسٹ ہونگے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئےآنےوالوں کےلیےبھی تیاری کرنی ہے، صوبےمیں کورونا کے15 کیسزہیں، ایک کیس مقامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوکل ٹرانسمیشن روکنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو، لوکل ٹرانسمشین روکنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین