• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہمیشہ میرے لئے خوش قسمت گراؤنڈ رہتا ہے،ذیشان اشرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے اوپنر ذیشان اشرف کو پاکستان میں مستقبل کا اسٹار قرار دیا جارہا ہے۔پی ایس ایل میں دو نصف سنچریاں بناکر انہوں نے اپنی بیٹنگ کی جھلک دکھائی ہے۔پشاور زلمی کے خلاف نصف سنچری پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ قرار دیا گیا۔ ، ذیشان اشرف نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہمیشہ میرے لئے خوش قسمت گراونڈ رہتا ہے۔سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل میں خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر تماشائیوں کے یوں لگ رہا تھا کہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہا لیکن جیسا میچ ہوا وہ تو پی ایس ایل کا مزہ تھا۔ہر کھلاڑی کی کی خواہش ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے، میری بھی یہی خواہش ہے۔بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کیپنگ بھی اچھی جارہی ہے ۔ خواہش یہی تھی کہ پی ایس ایل میں میچ وننگ پرفارمنس دوں۔آسان کوئی چیز نہیں ہوتی، محنت سے ہر مشکل کو آسان کیا جاتا ہے۔ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل رکھوں گا، یہی ہدف ہے۔ملتان کی ٹیم میں شاہد آفریدی ، سہیل تنویر اور تمام سنیئرز سمجھتے ہیں ، ذیشان اشرف نے کہا کہ علی شفیق بہت اچھا بولر ہے،میں مسکرا اس لئے رہا تھا کہ سوچ رہا تھا کہ اسکو کیا ہوگیا آخری اوور میںمجھےیقین تھا کہ وہ آخری دو گیندوں پر بھی میچ بچا لے گا۔
تازہ ترین