• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: بے قابو کار کی درخت سے ٹکر، 3 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی


پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولپور میں خیر پور ٹامیوالی کے قریب کھنڈاں موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے لگے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔

کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

زخمی شخص اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کار سوار بہاولنگر سے بہاولپور کی طرف جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

تازہ ترین