• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، رینجرز نے بھرتیوں کا سلسلہ روک دیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونے والی بھرتیوں کو روک دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو کورونا وائرس کے باعث روک دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 20 سے 22 مارچ کو خضدار، بنوں، سجردو، منڈی بہاؤالدین اور حیدرآباد میں ہونے والی بھرتیاں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دُنیا کے 151 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اور کورونا بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین