کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گجر چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے دکاندار کو قتل کرنے کے بعد دکان میں آگ لگا دی۔
منظور کالونی کے گجر چوک کے قریب واقع گاڑیوں کے تیل کی دکان میں آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیئے: میچ پر جوا ہارنے پر دوست قتل، ملزم گرفتار
آئل شاپ کی تلاشی لینے پر اس میں سے دکان کے مالک انور کی لاش بھی ملی جسے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انور کا گلہ کاٹنے کے بعد اسے دکان میں ہی آگ لگا دی، واقعے کا مقدمہ مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔