کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے پاکستان سپر ہاکی لیگ کے سلسلے میں رواں ہفتے ملک کی اہم شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے، پہلے مرحلے میں پی ایچ ایف کے دو بڑے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کر کے انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور ان کی کنفرمیشن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ بعد میں پی ایچ ایف کے حکام صوبائی وزرائے اعلی اورگورنرز سے بھی ملیں گے۔