محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب کی تمام نجی یونیورسٹیوں کے لئے بھی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےجاری کردہ ہدایت نامے کہا گیا ہے کہ 5 اپریل تک تمام اساتذہ بھی چھٹیاں کریں اور گھروں میں رہیں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق اگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریکٹرزاگر نان ٹیچنگ اسٹاف کو بلانا چاہیں تو کم از کم وقت کے لئے بلائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ نجی یونیورسٹیوں کے سربراہان ذاتی طور پر ہدایت نامے پر عملدرآمد کرائیں اور ہدایت نامے پر عملدرآمد کی رپورٹ آج شام تک فراہم کی جائے۔