• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لونگ کا درخت قدرے چھوٹا ہوتا ہے، جب کہ پتّے لمبے، نوکیلے اور خوشبودار ہوتے ہیں۔ درخت اُگنے کے قریباً نو سال بعد اس میں کلیاں پھوٹتی ہیں۔اگر ان کلیوں کو کِھلنے سے قبل ہی توڑ کر خشک کرلیا جائے، تو یہ خشک کلیاں لونگ کہلاتی ہیں۔ لونگ کا شمار، جہاں مسالاجات میں کیا جاتا ہے، وہیں کئی امراض وغیرہ میں بھی اس کی افادیت تسلیم کی گئی ہے۔مثلاً:

نزلہ زکام:دائمی نزلہ زکام سے نجات کے لیے روزانہ ایک لونگ منہ میں رکھ کر ٹافی کی طرح چوس لیں یا پھر چائے کے قہوے میں ڈال کر استعمال کریں۔ اگر آواز بیٹھ جائے یا گلے میں وَرم ہو،تو لونگ کے خالص تیل سے غرارے کریں۔

اعصابی کم زوری:موجودہ دَور میں اعصابی کم زوری عام ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً ہر فرد پٹّھوں میں درد، کھنچائو اور تھکن کی شکایت کرتا ہے۔اگرکھانا کھانے کے بعد چٹکی بَھر لونگ کا سفوف پھانک لیا جائے، تو اعصابی کم زوری دُور ہوجاتی ہے۔البتہ وہ افراد، جو معدے کی گرمی کا شکار ہوں، وہ اس کا استعمال کم کریں۔

امراض ِ شکم:کھانے کے فوراً بعد اجابت، پیٹ میں مروڑ، بار بار درد، خاص طورپر دُودھ پیتے ہی دستوں کی شکایت وغیرہ میں پتیلی میں ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک بڑی الائچی، پودینے کے6سے8پتّے اور دو عدد لونگ ڈال کر جوش دے لیں۔پھرچھان کرٹھنڈا کرکے دِن میں چار بار پئیں۔ 

قلب :اگر دِل ڈوبتا، متلی، چکر اور کم زوری وغیرہ محسوس ہو، ایک لونگ منہ میں رکھ کر چوس لیں یا چُٹکی بَھر سفوف چائے کے ساتھ ملا کر پیئں تو جلد افاقہ ہوگا۔لو بلڈ پریشر کی صُورت میں ایک کپ گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں دو چمچ شہد اور چٹکی بَھر لونگ کا سفوف ڈال کر پی لیا جائے۔ 

درد:اگر کسی فرد کو جوڑوں، کمر یا گردن میں درد یا پھر عرقِ النساء کی تکلیف ہو، تو دِن میں دو مرتبہ قہوے میں لونگ مِکس کرکے پیے۔

تبخیر:مختلف امراض کی ایک بنیادی وجہ خرابیٔ معدہ بھی ہے،اسی لیے معدے کی معمولی سی بھی تکلیف جیسے کھٹّی ڈکاریں، متلی، بدہضمی وغیرہ نظرانداز نہ کریں۔اگر ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی لونگ کا سفوف پھانک کر پھر عرقِ سونف کا ایک کپ پی لیں، تو معدے کی تکالیف سے نجات مل جائے گی۔ جب کہ بچّوں کو بار بار لونگ گِھس کر چٹائیں۔ اسی طرح ہچکی بند نہ ہونے کی صُورت میں لونگ چُوسیں یا چُٹکی بَھر لونگ کا سفوف روغنِ اجوائن کے ساتھ ملا کر پی لیں، ہچکیاں بند ہو جائیں گی۔

تازہ ترین