وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے، بہت سے لوگوں کو پتا بھی نہیں چلتا کہ انہیں وائرس ہوا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابھی تک سندھ میں چین سے کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا، جبکہ اب تک 393 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جو تفتان سے پہلے کے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 393 ٹیسٹ میں سے 27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو گھروں میں خیال رکھ سکتے ہیں تو انہیں گھر میں رکھا ہے، ہو سکتا ہے کہ مزید کیسز آئیں سب کو اسپتال میں رکھا نہیں جاسکتا جبکہ اگر کسی کا اپنے گھر میں رہتے ہوئے علاج ہوسکتا ہے تو ادھر علاج کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عراق سے 8، دبئی سے 14، ایران سے 3 اور سعودی عرب سے 5 کیسز سندھ میں آئے، جبکہ ٹیسٹ صرف اسکا کیا جارہا ہے جس کی ٹریول ہسٹری ہو یا رابطہ ہو ۔