کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کورونا سے خوف زدہ ہونے کی بجائے عوام اللہ سے رجوع اور توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنائیں ۔ حکومت وعظ و نصیحت کی بجائے کورونا سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات پر فوکس کرے۔ اب تک کی صورتحال سے واضح ہو گیاہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں کسی ناگہانی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں ۔ بہت سی بیماریوں سے دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔