• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی، شاہ محمود کو چین سے واپسی پر کورونا کی اسکریننگ کا سامنا ہوگا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) صدر عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں شامل دیگر افراد کو آج منگل کے روز وطن واپسی پر کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ وائرس ٹیسٹ کیلئے قائم ہیلپ لائن نے جنگ کو بتایا کہ اگر صدر مملکت یا وفد میں شامل کسی اور شخص کا تھرمل ٹیسٹ درست نہیں آیا یا پھر ان کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوا تو انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے وفد سے علیحدہ کرلیا جائیگا۔ اگر صدر یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کورونا کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کیلئے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تازہ ترین