• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج کے زیر اہتمام 13ویں انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لج کے زیر اہتمام 13ویں قومی انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس ختم ہوگئی جس میں ملک بھر کے15 سے زائد میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے انڈر گریجویٹ طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ کانفرنس کا مقصد زیر تعلیم میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس میں علم وتحقیق کا جذبہ پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ طبی شعبے میں ملک کو درپیش چیلنجوں سے آگاہی اور تحقیق کے نئے زاویئے دریافت کرنا تھا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر امراض معدہ وجگر اور ڈین پشاور میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر نجیب الحق نے کہا کہ طبی میدان میں تحقیق کی افادیت دیگر شعبوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے ،انڈرگریجویٹ طلباء وطالبات میں تحقیق کی جستجوپیدا کرنے کے لئے پچھلے 13سالوں سےکالج میں ریسرچ کانفرنس کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی عالمی وباء کے تناظر میں طبی تحقیق کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے توقع ہے کہ محققین انسانیت کو صحت سے متعلق درپیش مسائل پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔کانفرنس کے دوران نوجوان محققین نے پوسٹرز اور اورل پریذینٹیشن کے علاوہ کوئز مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی نے انڈرگریجویٹ سطح کے طلباء وطالبات کو ریسرچ کے مواقع فراہم کرنا کالج کا احسن اقدام ہے ،زذندگی کے دیگر شعبوں کے برعکس طبی میدان میں ریسرچ کی اہمیت بہت ذیادہ ہے توقع ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں تحقیق کو ایک خاص اور نمایاں مقام دیں گے۔پرائم یونیورسٹی کے ایڈوائزرزرعی یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظہور احمد سواتی ،ڈاکٹر محمد عرفان،یو ایم آر کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ اور معیز خان نے بھی خطاب کیا، اورل،پوسٹرز اور کوئز مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین