• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندروں میں مدافعت کورونا ویکسین کیلئے مددگار ہو گی: چینی سائنسدان

بندروں میں مدافعت کورونا ویکسین کیلئے مددگار


چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔

چینی سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔

چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے آثار تک ختم ہو گئے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس داخل کیا گیا، جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں شادی کی تقریب پر چھاپا، 3 افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے 162 ملکوں میں 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں آسانی ہو گی۔

چینی سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بندر آنکھوں کے راستے کورونا وائرس داخل ہونے سے بھی بیماری کا شکار ہوئے اور آنکھوں کے راستے وائرس جسم میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ ماسک اس وائرس سے حفاظت کے لیے زیادہ فعال اور معاون نہیں ہیں۔

تازہ ترین