• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: مکان کی چھت گر گئی، بہن بھائی جاں بحق

پنجاب کے شہر سرگودھا کے ایک مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ملبے تلے دب کر خاندان کے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 5 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مکان کی چھت گرنے کا واقعہ سرگودھا کے علاقے حویلی شیر علی میں پیش آیا جہاں چھت کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں طاہرہ اور اس کا بھائی آصف محمود شامل ہیں، حادثے میں خاندان کے ہی 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں بنیادی مرکزِ صحت منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مالاکنڈ، مکان کی چھت گر گئی، خاتون اور بچی جاں بحق

مکان کے ملبے سے حادثےمیں ہلاک ہونے والے 5 جانوروں کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین