• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا خوف، دورانِ پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لبنان کے دارالحکومت بیروت جانے والی بین الاقوامی پروازکے دوران ایک مسافر کو چھینک آ گئی جس کے بعد پرواز اکھاڑے میں بدل گئی اور مسافر آپس میں لڑ پڑے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مسافر نے ماسک نہیں پہنا تھا اور چھینک رہا تھاجس پر دوسرے مسافروں نے اس سے کہا کہ ماسک کیوں نہیں لگایا۔

واضح رہے کرونا وائرس سے 162ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 7100 افراد ہلاک اور 1لاکھ82ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین