• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان میں ناقص انتظامات کا نتیجہ ملک بھگت رہا ہے، شاہد خاقان

تفتان میں ناقص انتظامات کا نتیجہ ملک بھگت رہا ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین کو مناسب قرنطینہ میں نہ رکھنے کا نتیجہ پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق تفتان سے 500 لوگ پنجاب میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کو شہباز شریف کی ضرورت ہے، یہ عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ایران سے آنے زائرین کو بارڈر پر مینیج کرنے میں ناکام ہوئی جبکہ سندھ کی حکومت کا رسپانس دوسری حکومتوں سے بہتر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدنصیبی ہے کہ انہیں کام کرنے کی ٹائمنگ کا بھی نہیں پتہ ہے، آج ضرورت ہے کہ بارڈرز اور ایئرپورٹس بند کیے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے میڈیکل ٹیسٹ کے ساتھ میڈیکل کٹس اور وینٹی لیٹرز کا بندوبست کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کا کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ملک میں  ایک ہزار وینٹی لیٹرز ہیں، معاملہ باتیں کرنے سے نہیں کام کرنے سے حل ہوگا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر ایسا وزیراعظم حکمران ہے جو کہہ رہا ہے کہ وسائل نہیں ،بیماری پھیل گئی تو قابو نہیں پاسکیں گے۔

تازہ ترین