راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ للیال میں ایک گھرسے 53سالہ خاتون کی بوسیدہ لاش ملی جسے پولیس نے قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کرادیا۔پولیس کے مطابق سکینہ بی بی زوجہ جاویدللیال میں اپنے گھرمردہ پائی گئی اس کی لاش دوتین روزپرانی معلوم ہوتی ہے پولیس کاکہناہے کہ خاتون کے شوہرنے بتایاکہ اس کی اہلیہ شوگرکی مریضہ تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ادھرتھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ موچیاں میں ایک گھرسے 19سالہ ڈرائیورملک عبیدالحسن کی نعش برآمدہوئی جس کی چھاتی پرفائر کا نشان ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرہسپتال منتقل کردی۔