کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
فرنچ ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا بھر کی آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب طے شدہ تاریخوں میں ٹورنامنٹ کرانا ممکن نہیں تھا، اسی لیے اس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کیاگیا ہے۔