• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: کورونا کے سبب مزید 32 افراد ہلاک


انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 104 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیے: کورونا، برطانیہ میں نسل پرستی کےواقعات میں اضافہ

واضح رہے کہ چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے اس مہلک کی وجہ سے جہاں دیگر ممالک متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ کو بھی اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

چند روز قبل برطانوی دفتر خارجہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی جس میں برطانوی شہریوں کو غیر ضروری بین الاقوامی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ کورنا وائرس کی وجہ سے 8 ہزار 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس سے 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر بھی ہیں۔

تازہ ترین