• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، برطانیہ میں نسل پرستی کےواقعات میں اضافہ

چین سے پھیلنے والے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ میں نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انگلینڈ کی ریاست ہرٹفورڈشائرمیں ایک چینی ریستوران کے مالک کی بیٹی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایک نسل پرست نوجوان نے والد کے منہ پرتھوک دیا، والد نےنوجوانوں کے گروپ کو کھانے پینےکی اشیا دی تھیں۔

چینی ریستوران کے مالک کی بیٹی کے بیان کے مطابق ایک نوجوان ریستوران میں گھسا اور والد سے پوچھا کہ کیا انہیں کورونا ہے، والد کچن میں گئے تونسل پرست نے چیخنا شروع کر دیا، والد واپس آئے تو نسل پرست والد کے منہ پر تھوک کر بھاگ گیا۔

ریستوران کے مالک کی بیٹی کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہوں کہ اگر نوجوان کورونا کا شکار تھا تو والد کو کچھ ہو نہ جائے۔

تازہ ترین