• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر شہید ہونے والے سپاہی واجد علی سپرد خاک

ایل او سی پر شہید ہونے والے سپاہی واجد علی سپر د خاک


لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پربھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونےو الے سپاہی واجد علی پنھور کو دادومیں سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز شاہ کوٹ سیکٹر میں ایل اوسی پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی واجد علی شہیدہوگئے تھے۔

آج سپاہی واجد علی پنھور کی نماز جنازہ دادو کے نواحی گاؤں غلام پنھور میں ادا کی گئی۔

شہید کو مخدوم بلاول قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ۔

شہیدکے والد میر محمد کا کہنا تھا کہ بیٹا پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

تازہ ترین