• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں حیران کن کمی، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برطانیہ میں جرائم سے متعلق تازہ سرکاری اعداد و شمار نے عوام کو حیران کر دیا ہے، جہاں چاقو سے ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں طور پر 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں چاقو یا تیز دھار آلے سے قتل کے 172 واقعات سامنے آئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 217 تھی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق یہ گزشتہ کئی برسوں کی سب سے کم سطح ہے، جبکہ مجموعی قتل کے واقعات میں بھی 6 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 

ماہرین کے مطابق سخت قوانین، پولیس نگرانی اور جرائم کے خلاف مہمات اس کمی کی بڑی وجہ بن سکتی ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مکمل تحفظ کے لیے مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید