گوادر (نامہ نگار) گوادر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی کی اسلام آباد میں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات۔ ملاقات میں انہوں نے ضلع گوادر کے حوالے سے عوامی مسائل پر مبنی یا داداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لئے بریک واٹر کا منصوبہ باقاعدہ طو ر پرمنظور کیا گیا ہے لیکن جی پی اے نے اس پر اعتراض لگاکر مبینہ طور پر بر یک واٹر کے منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ پسنی ہاربر کی ڈریجنگ کا منصوبہ مقامی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی کا درجہ رکتھاہے جو برسوں سے التواء شکارہے جس سے لاکھوں ماہی گیر کا روزگار بری طرح متاثر ہے۔ ضلع گوادر کے سرحدی حدود ایرانی بارڈ ر سے قر یب ہے لیکن کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ضلع گوادر کے صحت کے مراکز میں کوئی بھی طبی سہولتیں بہم نہیں پہنچائی گئی ہیں۔