کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا جبکہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دکانیں، شاپنگ مال، ہوٹل، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹور اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام پبلک پارکس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: WHO کی کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری جاری
مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے محکمۂ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا ہے۔