پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت فسطائیت کی طرف جا رہی ہے، سیاسی کارکن، مل کا مزدور یا صحافی سب سڑکوں پر آرہے ہیں۔
جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ کراچی کے دفتر کے ساتھ واقع آزادی گلی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ جنگ اور جیو پر حملے کو تیز سے تیز کیا گیا، ملک کےتمام اداروں پر حملہ کرکے انہیں ماتحت بنایا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک فسطائیت کی طرف جائے یہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔
رضا ربانی نے کہا کہ ابتدا پالیمان سےکی گئی اور اسے بےوقعت بنا دیا گیا، جو لوگ عوام کوحقیقیت بتاناچاہتے ہیں ان پر حملہ کیا گیا۔
وزیراعظم نےخود دی نیوزکی بات کی جس کےبعد میرشکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا، یہ میڈیا پر سیدھا حملہ ہے، ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، یہ صحافت کےعلاوہ آزادی اظہار رائے پر بھی حملہ ہے۔
یہ چاہتے ہیں آزادی اظہار کو کسی طرح جھکڑ لیاجائے، یہ آرٹیکل 19 اے پر بھی حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عام آدمی کو بھی معلوم ہے حکومت کہاں جارہی ہے۔