اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر انفارمیشن گروپ کےدو افسروں کو گریڈ بیس سے اکیس اور تین افسروں کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔ ان ترقیوں کا باضابطہ نو ٹیفکیشن اگلے ہفتے جاری کیاجا ئے گا۔ذ رائع کے مطابق مس نگہت شاہ اور طارق محمود کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دی گئی ہے۔ منظور میمن ،عاصم کھچی اورکاشف زمان کوگریڈ انیس سےگریڈ بیس میں ترقی دی گئی ہے۔منظور میمن اس وقت وزارت ا طلاعات و نشریات میں تعینات ہیں ۔