لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ بائیس کروڑ پاکستانی عوام کو تعویزگنڈوں والوں اور جوکروں سے محفوظ رکھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کرونا وائرس جیسی وبائی مرض کا تدارک اورصحت عامہ کے معاملات صحت انتظامیہ سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ۔ یہ ہمارے لیے شرم ناک اور پریشان کن بات ہے۔ ﷲ تعالیٰ بائیس کروڑ پاکستانی عوام کو تعویزگنڈوں والوں اور جوکروں سے محفوظ رکھے۔آمین۔