• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کیس کے دو مفرور ملزمان پشاور سے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعا منگی کیس کے دو مفرور ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کراچی پولیس اور خیبر پختونخوا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی کیس کے دو اہم ملزمان وسیم راجہ عرف کامران کامی اور محمد طارق عرف شکیل کو گزشتہ شب پشاور سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے پشاور فرار ہونے کی اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے آئی جی ثنا اللہ عباسی سے رابطہ کیا گیا تھا جس پر پولیس کی خصوصی پارٹی تشکیل دی گئی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور ملزمان نے دعا منگی کی رہائی کے بدلے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ واردات کے دوران ملزمان نے ایک نوجوان حارث شیخ کو زخمی بھی کیا تھا۔
تازہ ترین