مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے صبر و استقامت سے جیل کاٹی ہے، رہائی پر انہیں مبارک باد دیتی ہوں۔
مریم نواز نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو مبارک باد دیتی ہوں کہ آپ نے جیل میں بڑی استقامت کا مظاہرہ کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ اگلے چند دنوں میں سعد رفیق سے ملاقات کے لیے ان کے گھرجائیں گی۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے خواجہ سعد رفیق کو کورونا وائرس سے احتیاط کرنے کا بھی مشورہ دیا۔