لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان کے تحفظ کے لئے پی ایم ڈی سی کی بحالی ضروری ہے ،سپریم کورٹ پہلے ہی پی ایم ڈی سی کے بارے میں واضح فیصلہ صادر کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی بحالی میں کوئی قانونی سقم یا رکاوٹ نہیں ہے، صحت عامہ یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فعال کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں ہے کہ پی ایم ڈی سی فوری بحال ہو۔