• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس ٗکنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے ضروری ہدایات جاری کردیں

پشاور ( وقائع نگار )کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے کرونا وائرس سے بچنے کی خاطر عوام کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مس ازرا بخت کی ہدایت پر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کا عملہ ہمہ وقت تین شفٹوں میں پشاور کنٹونمنٹ کے مختلف بازاروں، علاقوں، عوامی مقامات، بس سٹاپ، مساجد، پبلک لیٹر ین، پارکنگ اڈوں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کر رہا ہے جس میں ڈس انفکٹنس سپرے اور کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگانا شامل ہے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کینٹ کے رہائشیوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری کاموں کیلئے گھرو ں سے نہ نکلیں عوامی مقامات اور رش والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اسی طرح جگہ جگہ تھوکنے سے پرہیز کرنے سمیت عوامی مقامات جیسے جنگلوں، کھمبوں، اور دوسری چیزوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری حفاظتی ماسک استعمال کے بعد تلف کریں اور ادھر ادھر نہ پھینکیں گروسری اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ باقی تمام دکانیں صرف و صرف صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔تمام حجام، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر، شادی ہال، ہوٹل، ریسٹورانٹ اور کھانے پینے کی دکانیں بشمول چائے خانے اور جوس شاپس بند رہیں گے البتہ جہاں ہوم ڈیلوری یا پارسل کی سہولت موجود ہیں وہ کھلی رہیں گی کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے دفتر میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی ہیں لہٰذا دفتر آنے ذہمت نہ کریں کسی بھی کام کے سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی ایپلیکشن (CBCARE) ڈاؤنلوڈ کریں یا ہمیں ذیل نمبروں -9212929 0300 / 091-9212784 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین