• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سری لنکا کے وزیرخارجہ دنیش گناوردنا سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان کورونا وائرس کو روکنے اور نمٹنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سری لنکا کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں۔ پاکستان سارک ممالک کی وزرائےصحت وڈیو کانفرنس کے انعقاد کا متمنی ہے، انھوں نے سری لنکن وزیرخارجہ کو بتایا کہ ان کی ابھی ایران کے وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں اس وقت ہزاروں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، ایران، معاشی پابندیوں کی وجہ سے اس وبا کےخلاف موثر اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے۔

ضرورت ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کو انسانی ہمدردی کے تحت ختم کیا جائے، کل یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ سے بذریعہ خط مطالبہ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قرض ادائیگی میں سہولت دی جائے۔

 سری لنکن کے وزیر خارجہ  نے کہا کہ سری لنکا، پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سری لنکن وزیر خارجہ نے سارک وزارئے خارجہ صحت وڈیو کانفرنس کی تجویز پر پاکستان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب کو مناسب وقت پر دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

تازہ ترین