• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ کے فنڈز کا اجراء

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ضلع کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ47ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کیلئے 1کروڑ 70لاکھ 50ہزار 8سو 48روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ پی ایف سی شیئر کی مد میں پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیلئے 2ارب 85کروڑ 96لاکھ 53ہزار 155روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین