پشاور ( وقائع نگار )محکمہ لائیوسٹاک کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کیخلاف سرکاری مذبح خانے میں کام کرنے والے قصابوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قصابوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے القریش بیف ایسوسی ایشن کے صدر مقصودخان قریشی،جنرل سیکرٹری رسول خان، ذبح خانہ کے صدررحمان اللہ اورآفس سیکرٹری حاجی شیرعلی نے کہاکہ ٹائون ٹوکے اہلکاروںسے تنازعہ کابدلے لینے کیلئے ڈائریکٹرلائیوسٹاک معصوم شاہ نے کوروناوائرس کابہانہ بناکرصرف سرکاری ذبح خانہ بندکرنیکانوٹیفیکیشن جاری کیاہے،جوسر ا سر زیادتی اورپرائیویٹ سلاٹرہائو سز کونوازنے کی سازش ہے،محکمہ لائیوسٹاک کے اقدام سے سرکاری ذبح خانے میں کام کرنیوالے قصاب فاقہ کشی پرمجبور ہوجائیں گے ۔محکمہ لائیوسٹاک اگرمذبح خانے بندکراناچاہتاہے توپرائیویٹ مذبح خانے بندکرائے جہاں حفظان صحت کے اصولوںکومکمل نظراندازکیاجاتاہے۔قصاب برادری مکمل تعاون کریگی ۔