• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،قرنطینہ لائے گئے 302 مسافروں کے دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سکھر نے 14 مارچ کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 302 مسافروں کے نمونے دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر منیر منگریو کے مطابق آج مسافروں کے نمونے لینے کا عمل شروع ہوگا۔

ڈاکٹر منیر منگریو نے بتایا کہ پہلے کرائے گئے ٹیسٹ کے مطابق 151 افراد کے پازیٹیو، 151 کے نیگیٹو زرلٹ آئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق احتجاج کے بعد وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

تازہ ترین