کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کیلئے آن لائن ٹریننگ کا آغاز کردیا، اولمپین سمیع اللّٰہ اور اولمپین احمد عالم کی ویڈیوز دیکھ کر کھلاڑیوں نے گھروں میں ٹریننگ شروع کردی۔
اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان احمد عالم نے گھر میں ٹریننگ کی ویڈیو بنائی اور اولمپئن سمیع اللّٰہ نے مفید مشورے دئیے۔ کے ایچ اے نے دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی جس کے بعد کھلاڑیوں نے گھروں پر ٹریننگ شروع کردی۔
کسی نے بال ہٹنگ کی، تو کسی نے ہاکی اور بال میں توازن کی بھر پور مہارت دکھائی۔
سمیع اللّٰہ اور احمد عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا کھیل سے ناطہ جڑا رہے، اس وجہ سے انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ سے آن لائن آگاہ کررہےہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی بھی گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، لیکن کھیل میں مشغول ہیں۔