• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی سفارتخانے منتقلی کا دعویٰ غلط نکلا

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی سفارتخانے منتقلی کا دعویٰ غلط نکلا


ترکی میں 20 سے زائد پاکستانی استنبول ایئرپورٹ پر پھنس گئے، جنہوں نے ایئرپورٹ سے ویڈیو بناکر جیو نیوز کو بھیج دی۔

حکومت نے ترکی میں پھنسے ان 20 پاکستانیوں کو سفارت خانے میں منتقل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔

بھیجی گئی ویڈیو میں اپیل کی گئی ہے کہ ہم کہیں نہیں گئے، یہیں ایئرپورٹ پر ہیں، ہماری مدد کی جائے۔

ویڈیو میں حکومتی دعویٰ پر طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ یہ دیکھ لیں ہم ہیں وہ جنہیں استنبول کے سفارتخانے میں شفٹ کیا گیا ہے، جو خبروں میں چل رہا ہے۔

ویڈیو میں ایئرپورٹ کا ویٹنگ ایریا دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ہے وہ سفارت خانہ جہاں ہم موجود ہیں اور ہماری قسمت دیکھیں کہ سفارت خانے میں ہوائی جہاز بھی کھڑا ہے۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خبروں میں جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے، سارے پاکستانی ابھی تک ایئر پورٹ ہی موجود ہیں، ہم کہیں نہیں گئے بلکہ ہمیں یہی چھوڑ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین