صوابی( نمائندہ جنگ)پخہ پُلہ ڈاگئی میں مشترکہ بیٹھک کی ملکیت کے تنازع پر ختم القر آن کے موقع پر چچا اور بھتیجے کے مابین جھگڑے کے دوران ایک فریق سے باپ بیٹی جبکہ جوابی کارروائی سے دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مسافر اور ظفر کی فائرنگ سے سبز علی اور اسکی 20 سالہ بیٹی جاں بحق ،دوسرے فریق کے اینٹوں سے حملے سے مسافر مارا گیا۔